ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : خواتین کے گلے سے چین اڑانے والابدنام زمانہ ملزم گرفتار۔ مسروقہ زیورات اور کار ضبط

منگلورو : خواتین کے گلے سے چین اڑانے والابدنام زمانہ ملزم گرفتار۔ مسروقہ زیورات اور کار ضبط

Wed, 10 Oct 2018 13:18:48    S.O. News Service

منگلورو10؍اکتوبر(ایس او نیوز) منگلورو پولیس کی سنٹرل کرائم برانچ نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین کے گلے سے سونے چین اڑانے والے ایک بدنام زمانہ لٹیرے کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کے قبضے سے مسروقہ زیورات برآمد کرنے کے علاوہ مجرمانہ سرگرمی کے لئے استعمال ہونے والی کار بھی ضبط کرلی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ وامنجور کے علاقے میں سونے کی چین اڑانے کچھ لوگ ماروتی رٹز کار میں گھومتے نظر آئے ہیں۔ سی سی بی ٹیم نے مذکورہ کار کا پیچھا کیا اور کار میں سوارشکیب عرف سبّو(25سال) کوگرفتار کرلیاجوکہ کاٹیاپلیا سورتکل کا رہنے والا ہے۔مبینہ طور پر ملزم نے اقبال جرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ کار اور موٹر بائکس کا استعمال کرتے ہوئے خواتین کے گلے سے چین اڑانے کی کارروائیاں کیا کرتا ہے۔

مختلف اوقات میں مختلف مقامات پر خواتین کے گلے سے سونے کی چین اور منگل سوتر وغیرہ اڑانے کے کئی معاملات میں شکیب او راس کے ساتھیوں کے ملوث ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔ پولیس نے مسروقہ زیورات میں سے کچھ چیزیں شکیب کے قبضے سے برآمد کرلی ہیں جن کی مالیت 4,15,000 روپے بتائی جاتی ہے۔اس کے علاوہ رٹز کار اور دو موبائل فون بھی ضبط کیے گئے ہیں جن کی مالیت کا اندازہ 6,60,000 روپے لگایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شکیب کے خلاف سورتکل پولیس اسٹیشن میں پہلے سے چھ معاملات درج ہیں جس میں قتل کی کوشش کا ایک معاملہ بھی شامل ہے۔اس کے علاوہ بجپے پولیس اسٹیشن میں ڈاکہ زنی اور منگلورونارتھ پولیس اسٹیشن میں بائک چوری کے کیس بھی اس پر درج ہیں۔پولیس اس کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں لگی ہوئی ہے۔سی سی بی پولیس نے گرفتار ملزم اور ضبط شدہ اشیاء کو موڈبیدری پولیس کے حوالے کردیا تاکہ مزید کارروائی کی جاسکے۔


Share: